what is digital marketing, eCommerce, virtual assistant,

تصویر
  اسلام علیکم دوستو؛  میں یہ آرٹیکل کبھی بھی نہ لکھتا ، ٹائم کی نزاکت ہی کچھ ایسی ہے، دراصل میں فری لانسنگ کا کورس آرٹیکل کی صورت میں بنا رہا ہوں میر زیادہ تر ٹام ادھر لگ جاتا ہے ۔ تو پھر اس آرٹیکل کے لکھنے کی وجہ کیا ہے، ہوا یوں کے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ براؤز کر رہا تھا تو مجھے ایک پروپکٹس ملا جس  پر لکھا ہو تھا "بی ایس ٹیکنالوجی" ، میں نے جب وہ پروسپکٹس کھولا تو اس میں تیں چیزیں مجھے بہت پسند آئیں ، ای کامرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور ایمازون ورٹیول اسسٹنت، تبھی میں نے سوچا کہ میں اپنا کورس کا آرٹیکل بعد میں لکھوں گا، پہلے اس علم کو لوگوں تک پہنچایا جائے،تو آپ کا وقت ضائع کیا بنا اپنی اہم موضوعات پر آتے ہیں ، اور ان کی اہمیت اور افادیت جاننے کی کوشش کرتے ہیں، سب سے پہلے ہم ای کامرس کے بارے میں جانے کی کوشش کریں گے، کہ ای کامرس ہے کیا، اور یہ کیسے کام کرتاہے، کامرس: کامرس ایک ایسی سرگرمی کو کہتے ہیں جس میں لوگ چیزوں کی خریدوفروخت بڑے پیمانے پر کرتے ہیں ، یاد رہے میں صرف ابھی تک کامرس کی بات کر رہا ہوں، کامرس میں ہم کسی بڑے مارکیٹ میں جاتے ہیں جہاں سے ہم تھوک

the importance of computer, the computer in the field of freelancing, use of internet for research purpose

 

                                              کمپیوٹر کی افادیت

کمپیوٹر دورِ حاضر کی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے، جس نے ہماری زندگی  میں انقلاب برپا کر دیا ہے، کمپیوٹر جو بظاہر حساب کتاب کی ایک مشین ہے، اٗس میں ایسی جدؔت اور ایسی وسعت آ گئ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں ہمیں اس کا استعمال نظر آتا ہے کبھی داستانوں میں "الہ دین" کے پاس ایک چراغ ہوتا تھا۔ جس کو رگڑنے پر ایک جن حاضر ہوتا اور کہتا "کیا حکم ہے میرے آقا' الہ دین کوئی کام کہتا ، جسے وہ جن فورن کر دیتا، یہ تو محض داستان تھی ،مگر دورِ حاضر میں کمپیوٹر سچ مچ میں الہ دین کا چراغ ،ابن آدم کے ہاتھ لگ گیا ، جو اس کے ایک اشارے پر بڑے بڑے مسئلے حل کر دیتا ہے،آن کی آن میں ساتھ سمندر پار کے نظارے دیکھا دیتا ہے،کمپیوٹر نے جہاں ترقی کی نئی رہ کھول دی ہیں ، وہاں انسانن کو ذہنی مشقت سے بچا لیا ہے۔آٌپ اندازہ کیجیے کہ ایک عام کمپیوٹر انسان کے مقابلے میں دس لاکھ گناہ زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے، جب کے سپر کمپیوٹر کی صلاحیت تو انسان کے مقابلے میں ارب گناہ زیادہ  ہے، دورِ جدید میں کمپیوٹر کی افادیت سے کون انکار کر سکتا ہے، آئیے ذیل میں چند امور پر نظر ڈالٹے ہیں جس سے کمپیوٹر کی افادیت و اہمیت واضح ہو سکے، امور پر نظر ڈالنے سے پہلے ایک بات یہاں واضح کرتا چلو کے موبائل فون بھی کمپیوٹر جیسا کام کر سکتا ہے، یوں کہ لیں کے موبائل فون ایک منی ہا چھوٹا کمپیوٹر ہے،


                                تعلیم کے شعبے میں کمپیوٹر کی افادیت"

یوں تو ہر شعبے میں کمپیوٹر کی اہمیت افادیت مسلّم ہے، مگر تعلیم کے شعبے میں کمیوٹڑ کو حاص اہمیت حاصل ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعے طالب علم بے شمار معلومات حاصل کر سکتا ہے، سبق کے متعلق ہر قسم کا مواد کمپیوٹر کے ذریعے خاصل کیا جا سکتا ہے، بڑے بڑے تعلیمی بورڈ اور یونیرسٹیاں کمپیوٹر کی مدد سے لاکھوں طلبہ کے امتحانی نتائج بروقت تیار کرتی ہیں، طلبہ کے بارے میں معلومات کمپیوٹر میں محفوظ رکھی جاتی ہے۔تعلیم و تعلّم سے لے کر نتائج تک ہر جگہ کمپیوٹر استعمال کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر کی مدد سے طالبہ نئے نئے تحقیقات سے باآسانی  آگاہی خاصل کر سکتے ہیں، کمپیوٹر کی دنیا میں طلبہ کے لیے ایسا بے بہا خزانہ ہے جو کہیں اور دستیاب نہیں۔بعض تعلیمی ادارے امتحانی پرچوں کی تیاری     سے لے کر ان کی پرتال اور پھر نتائج تک ، سبھی کچھ کمپیوٹر کی مدد سے کرتے ہیں۔
                      

طبی شعبے میں کمپیوٹر کی افادیت،


بڑی بڑی  جدید مشینیں ایجاد ہو چکی ہیں ، جو پیچیدہ سے پیچیدہ مرض کی تشخیص کر سکتی ہیں، یہ سب مشینیں بنیادی طور پر  کمپیوٹر ہی کی مدد سے کام کرتی ہیں، جو بڑے بڑے آپریشن کیا جاتے ہیں ان میں بھی کمپیوٹر کی مدد لی جاتی ہے،بڑے بڑے ہسپتالوں کا سارا نظام  کمپیوٹر کی مدد دے چلایا جاتاہے، طبی شعبے میں کمپیوٹر کے استعما نے نتائج کو بہتر اور محفوظ بنا دیا ہے،

انڑنیٹ کی سہولات


انڑنیٹ کے ذریعے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹروں کو آپس میں منسلک کر دیا جاتا ہے۔ یوں آپ دنیا بھر میں کہیں بھی رابطہ کر سکتے ہیں، معلومات کا تبادلہ اور مختلف شعبوں میں ریسرچ کی جا سکتی ہے، آن لائن کاروبار کیا جاسکتا ہے، تعلیم خاصل کی جا سکتی ہے، گھر بیٹھے آپ خریداری کر سکتے ہیں، ہر طرح کی تفریحی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں.انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر کی سیر کر سکتے ہیں۔ جس موضوع پرچاہیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں،لوگوں کو تحفے بھیج سکتے ہیں اور وصول کر سکتے ہیں۔الغرض انٹرنیٹ کسی بھی موضوع پر معلومات کا بے بہا خزانہ ہے، دنیا کے تمام کام اب کمپیوٹر کی مددسے ہوتے ہیں ، ہر انسان چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو اس کے لیے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ہی ضروری ہے،


اس مضمون کے لیے ، ریفرنس ، بارہویں جماعت کی اردو کی کتاب کی امدادی کتاب ،شانِ ادب سے لیا گیا ہے،

                      انتخاب اور لکھائی: راشد اقبال اعوان،


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

what is digital marketing, eCommerce, virtual assistant,

how to succeed in freelancing, freelancing vs office employee life

The role of YouTube in learning freelancing, How to keep your skills up to date، learn freelancing