what is digital marketing, eCommerce, virtual assistant,

 


اسلام علیکم دوستو؛ 

میں یہ آرٹیکل کبھی بھی نہ لکھتا ، ٹائم کی نزاکت ہی کچھ ایسی ہے، دراصل میں فری لانسنگ کا کورس آرٹیکل کی صورت میں بنا رہا ہوں میر زیادہ تر ٹام ادھر لگ جاتا ہے ۔ تو پھر اس آرٹیکل کے لکھنے کی وجہ کیا ہے، ہوا یوں کے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ براؤز کر رہا تھا تو مجھے ایک پروپکٹس ملا جس  پر لکھا ہو تھا "بی ایس ٹیکنالوجی" ، میں نے جب وہ پروسپکٹس کھولا تو اس میں تیں چیزیں مجھے بہت پسند آئیں ، ای کامرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور ایمازون ورٹیول اسسٹنت، تبھی میں نے سوچا کہ میں اپنا کورس کا آرٹیکل بعد میں لکھوں گا، پہلے اس علم کو لوگوں تک پہنچایا جائے،تو آپ کا وقت ضائع کیا بنا اپنی اہم موضوعات پر آتے ہیں ، اور ان کی اہمیت اور افادیت جاننے کی کوشش کرتے ہیں،


سب سے پہلے ہم ای کامرس کے بارے میں جانے کی کوشش کریں گے، کہ ای کامرس ہے کیا، اور یہ کیسے کام کرتاہے،


کامرس:


کامرس ایک ایسی سرگرمی کو کہتے ہیں جس میں لوگ چیزوں کی خریدوفروخت بڑے پیمانے پر کرتے ہیں ، یاد رہے میں صرف ابھی تک کامرس کی بات کر رہا ہوں، کامرس میں ہم کسی بڑے مارکیٹ میں جاتے ہیں جہاں سے ہم تھوک کے حساب سے مال خریدتے ہیں ، چاہے وہ کسی کمپنی سے خرید یا ڈیلر سے، لیکن ہم کسی جگہ پر جا کےخریدتے ہیں، جیسے مجھے اگر کمپیوٹر کے پارٹس(ایکسسریز) چائیے تو میں لاھور ہال روڈ جاؤں گا اور اپنی دوکان کے لیے کمپیوٹرس پارٹس لے آوں گا یا کمپیوٹر ہی لے آؤں گا،  یہ ھو گئی کامرس ، اس میں میرا وقت ، گاڑی کا کرایہ، مال کی قیمت یہ سب شامل ہیں ، وہ لوگ یہ چیزیں اچھی طرح جانتے ہیں جو کامرس پڑھ چکے ہیں،   اب آتےہیں ای کامرس کے طرف:



ای کامرس:


کام وہی ہے لیکن طریقہ بدل گیا، ای لگنے سے ہم ترقیوں کی بلندیوں کو چھو گے،  ایے کامرس میں بھی ہم خریدو فروخت کرے ہیں ، لیکن انٹرنیٹ کی مدد سے، دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ ایمزون((amazone ہے، جس کی امدنی  386.1 billion تھی 2020 میں، اور اس کے علاوہ علی بابا (ali baba ) 

 جس  کی 2021 کی امدنی تھی US$109.480 billion, تھی،  اب اندازہ لگا سکتے ہیں، کے کے ای کامرس کتنی بڑی انڈسٹری ہے، ہم اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں ان مارکیٹس میں، اور اپنا پرڈکٹس ریجسٹر کرواتے ہیں ، اس کے بعد خرید کندہ آتا ہے اگر اسے ہمارا پروڈکٹ پسند آتا ہے، وہ حریدتا ہے، ایمازون ہمیں ایک اطلاع بہجتا ہے کے ہمارا فلاں پروڈکٹ سیل ہوا ہے، کچھ کمیشن ایمازون یا کوئی بھی ای کامرس مارکیٹ رکھتی ہے باقی ہمیں دے دیتی ہے، ہمیں کہیں جانے کے ضرورت نھیں پڑتی ، وقت اور پیسے کی بچت ہے، مثال کے طور پر میں کمپیوٹر کی دوکان ہے، میں ایمازون یا علی بابا کو کہتا ہوں ، میر کمپیوٹر کا کاروبار کرتا ہوں تو میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنا کاروبار بڑے لیول تک لے کے جاؤں، تو اسلیے میں اپنا کاروبار آپ کی یے کامرس سائٹ ہر ریجسٹر کروانا چاہتا ہوں، میں ایمازون جیسے میرا سیلر اکاؤنٹ اپرو کرے  گا میں اپنے پروڈکٹ مطلب کمپیوٹر کی تصوریر اور ایم معلومات اس ہر لگاؤں گا، لوگ ائیں گے میرا پروڈکٹ دیکھیں گے، اگر پسند آئے گا تو وہ خرید لیں گے،  ، 


اب آتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طرف: 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ


پہلا دور ہوتا تھا  ، کیا ہی دور ہوتا تھا، لوگ نیا پروڈکٹ  بناتے تھے اسکی تشہیر کیا کرتے تھی آوازیں لگاتے تھیے ، کبھی آپ نے کسی کریم کی تشہیر کرتےہوئے آدمی کو سنا ، اگر سنا ہے تو اسے ہی مارکیٹنک کہتے ہیں، لیکن اب دور بدلا، میرے الہ دیں کا چراغ آیا "اننٹرنیٹ" اس نے اوازوں کو بدلا ، تصویر کی شکل دی، الفاظ کی شکل دی، اب تشہیر، انٹرنیٹ پر ہوتی ہے، اجکل تو سیاستدان اور ان کی پارٹیاں بھی انٹرنیٹ پر ہی اپنی پبلی سیٹی کرتی ہیں،  تو اپنی پروڈکٹ کی تشہیر انٹرنیت کی دنیا میں کرنا ، اور اپنی سرروسز کو انٹرنیٹ کی مدد سے لوگوں تک پہنچانے کو  ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں، مثال کے طور پر میرے لیپ ٹاپس کی دوکان ، میں چاہتا ہوں کے مظفرآد کے 17 کلومیٹر سکیئر میں لوگ میرے شاب سے لیپ ٹاپ خریدیں تو میں فسبک ایڈورٹ کو استعمال کروںگا اور اپنی دوکان کی تشہیر الفاظ تصویر اور وڈیوں کی صورت میں کروں گا۔ ایک بات اور اکثر فیسبک برؤز کرتے وقت آپ کو ایسے پوسٹیں ملیں گے کن کے نیچے لکھا ہو گا سپونسر، انگلش میں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں نے ، فیسبک کو ڈیجیٹل مارکٹنگ کے لیے استعمال کیا ہے، 

اب آتے ہیں ایمازون ورٹیول اسسٹنٹ کی طرف،

 ورٹیول اسسٹنت


ورٹیول اسسٹنت چاہے وہ ایمازوان کا ہو یا کسی ور ای کامرس سائٹ کا اس کام ایک ہی جیسا ہوتا ہے، ہر کاروباری کو ایک اسسٹنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، چایے وہ اف لائن ہو یا اون لائن، 

ورچوئل اسسٹنٹ ایک سیلف ایمپلائیڈ ورکر ہوتا ہے جو دور دراز مقام سے گاہکوں کو انتظامی خدمات پیش کرنے میں مہارت رکھتا ہے ، عام طور پر ہوم آفس۔ عام کام جو ایک ورچوئل اسسٹنٹ انجام دے سکتا ہے اس میں تقرریوں کا شیڈولنگ ، فون کال کرنا ، سفری انتظامات کرنا ، پروڈکٹس ڈھونڈنا اور ای میل اکاؤنٹس کا انتظام شامل ہے۔ اون لائن کام کرنے والے کو ورٹیول اسسٹنٹ کہتے ہیں، کیوں کے وہ دنیا کے کسی اور کونے سے دنیا کے کسی اور کونے میں بسے کلائنٹ کے لیے کام کر رہا ہوتا ہے، مثال کے طور میرا میری کمپیوٹر کی بہت بڑے شاب ہے ، ظاہر سے بات ہے وہ میں اکیلا نھیں سنبھال سکتا ، تو میں ایک ورٹیول اسسٹنٹ رکھ لوں گا جو گھر بیٹھ کے میرے سارے کام کرے گا، آڈر بک کرے گا، میرے فوں کال سنبھالے گا، اور اور بھی کافی سرورسس ہیں، یہ تو آپ کورس میں ہی سیکھیں گے، میں نے تو ان کی بننادی معلومات فراہم کی ہیں،



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

how to succeed in freelancing, freelancing vs office employee life

The role of YouTube in learning freelancing, How to keep your skills up to date، learn freelancing