How to learn new skills, learn freelancing from Digiskills
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ہنر ایسا سیکھیں جو آپ میں جوش بھر دے
انسان ایک وحد ایسی مخلوق ہے جو ہمہ وقت تجس، حیرانی، سوچ ، اور تلاش میں رہتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے، جب ایک انسان پیدا ہوتا ہے تو وہ ایک سفید کاغذ کی ماند ہوتا ہے، جس کے پاس نہ تو بولنے کی طاقت ہوتی ہے نا ہی کسی بات کو سمجھنے کی، وہ لاچار اور بے بس ہوتا، جوں جوں اسکی عمر بڑتی جاتی ہے اسکے سیکھنے کا عمل شروع ہو جاتاہے اور وہ بولنا اور سمجھنا شروع کر دیتا ہے، آہستہ آہستہ وہ بڑھنا شروع ہوتا ھے، اس کے پاس معلومات کا خزانہ آنا شروع ہو جاتا ہے ، جو اسے مختلف کتابوں اور استاتذہ سے ملتا ہے، ایک مشہور قول ہے ،علم حاصل کرو ماں کی گود سے لے کر قبر تک، انسان کے سیکھنے کا عمل کبھی بھی نھیں رکتا چاہے وہ 60 سال کے ہی کیوں نہ ھو جائے،زندگی میں خاص کر تعلیمی میدان میں کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو بور کرتے ہیں، مثلا کسی کو زیادہ پڑھنا بہت بور کرتا اور وہیں کسی کو دن بھر پڑھنا اچھا لگتا ہے، کسی کو لکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ یہی پر کام دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ، ایک وہ کام جو ہمیں بور کرتے ہیں، مطلب ایک وہ کام ہیں جن سے ہم اکتا جاتے ہیں، اور دوسرے وہ کام جن کو ہم کرتے ہی رہیں پھر بھی نھیں تھکتے ، زندگی میں وہی کام چنا چائیے جو ہمیں پرجوش رکھے نا کہ اسے کرتے ہوئے ہم اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں، مثال کے طور پر ، میں لکھنا اور ڈیزائنگ کرنا بہت پسند کرتا ہوں ، اور میں یہ کام کرتے ہوئے کبھی بھی نھیں تھکتا، مجھے سائنس بہت پسند ہے جب بھی کوئی آرٹیکل سائنس اور ائی ٹی (IT)پر ملتا ہے میں پڑھتے ہوئے نھیں تھکتا ، چائے کتنا لمبا مضمون کیوں نہ ہو، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں کوئی بھی کام کرنے کا دل نھیں کرتا، تو میرا ان لوگوں کو یہی مشہورہ ہے کہ یا تو کسی ایک کام کو کرنے کی عادت ڈال لیں چایے کتنے ہی زہنی اور جسمانی تکلیف کیوں نہ ہو، یا تو پان علاج کروہ لیں، کیونکہ کام کیے بنا اس دنیا میں تو گزارا بلکل بھی نھیں ہے،،لہذا کام کرنے کو اپنی زندگی کا شعور بنالیں، ہاں اگر آپ چائیے تو کام کو اسمارٹ طریقے سے کر سکتے ہیں ،
کیسے نئ مہارتیں سیکھیں؟
علم حاصل کرو ماں کی گود سے لے کر قبر تک
علم کا مطلب جاننا ہوتا ہے، ہنر بھی علم میں ہی آتا ہے، مثال کے طور پر آپ ایک اچھی استاد ہیں یہ آپ کا ہنر ہے، آپ ایک اچھے کمپیؤٹڑ انجینئر ہیں تو یہ ایک ہنر ہے، گرافک ڈیزائنگ، ویب سائٹ ڈی ویلیمنٹ ، ویب سائٹ ڈیزائنگ، وغیرہ یہ سب سکلز میں آتے ہیں، اس کے علاوہ کئی سو اور بھی ہیں ، آپ کی مرضی کے، آپ کے مزاج کے مطابق ، ہر چیز موجود ہے ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نئ سکلز /ہنر سکھیے کہاں سے جائیں،
اگر آپ کسی ادارے پسیہ دے کر سکیھنا چاہتے ہیں تو ہر ضلع میں کئ ادارے ہیں، اگر اپ فری میں انٹرنیٹ سے سکیھنا چاہتے ہیںتو، digiskills.pk ایک ایسا ادارہ جو دس کورسز فری میں کرواتا اور ان کے سرٹیفکیٹ بھی دیتا ہے، اس کے بعد یوٹیوب، Udemy سے بھی آپ سیکھ سکتے ہیں، وہ کہتے ہیں نہ ابھی وقت گیا نھیں خواب دیکھنے اور کچھ کر دیکھانے کا ، زندگی میں کبھی سیکھنا بند نہ کریں، کیوں کے جیسے زندگی چل رہی ہے آپ بھی سیکھتے اور چلتے جائیں،
اللہ آپ کا حامی اور ناصر ہو ، "آمین ثمہ آمین:
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں