what is digital marketing, eCommerce, virtual assistant,

تصویر
  اسلام علیکم دوستو؛  میں یہ آرٹیکل کبھی بھی نہ لکھتا ، ٹائم کی نزاکت ہی کچھ ایسی ہے، دراصل میں فری لانسنگ کا کورس آرٹیکل کی صورت میں بنا رہا ہوں میر زیادہ تر ٹام ادھر لگ جاتا ہے ۔ تو پھر اس آرٹیکل کے لکھنے کی وجہ کیا ہے، ہوا یوں کے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ براؤز کر رہا تھا تو مجھے ایک پروپکٹس ملا جس  پر لکھا ہو تھا "بی ایس ٹیکنالوجی" ، میں نے جب وہ پروسپکٹس کھولا تو اس میں تیں چیزیں مجھے بہت پسند آئیں ، ای کامرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور ایمازون ورٹیول اسسٹنت، تبھی میں نے سوچا کہ میں اپنا کورس کا آرٹیکل بعد میں لکھوں گا، پہلے اس علم کو لوگوں تک پہنچایا جائے،تو آپ کا وقت ضائع کیا بنا اپنی اہم موضوعات پر آتے ہیں ، اور ان کی اہمیت اور افادیت جاننے کی کوشش کرتے ہیں، سب سے پہلے ہم ای کامرس کے بارے میں جانے کی کوشش کریں گے، کہ ای کامرس ہے کیا، اور یہ کیسے کام کرتاہے، کامرس: کامرس ایک ایسی سرگرمی کو کہتے ہیں جس میں لوگ چیزوں کی خریدوفروخت بڑے پیمانے پر کرتے ہیں ، یاد رہے میں صرف ابھی تک کامرس کی بات کر رہا ہوں، کامرس میں ہم کسی بڑے مارکیٹ میں جاتے ہیں جہاں سے ہم تھوک

how to choice your life goal. what is SMART goal. SMART goal a technique

 


زندگی میں اگر کوئی ایک مقصد نہ ہو تو انسان اضطراب کا شکار رہتا ہے، اور وہ بھٹکتا رہتا ہے، اسے سمجھے نھیں آتی میں کونسi ڈگری لوں ،کیا کروں ، ان حلات میں اگر وہ انڑنیٹ پر سرچ کرتا ہے تو اسے ڈھیروں ،مضمون ملتے ہیں، اور اسکے رہنمائی کرنے کے لیے وہ ان تک ہر وقت رسائی حاصل کر سکتا ہے، اگر آپ کو بھی اپنے زندگی کا کوئی مقصد نھیں مل رہا اور آپ بھی آپنے مقصد کی تلاش میں ہیں تو یہ مضمون آپ کی مدد کر سکتا ہے

ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے، جسے وہ حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت ،مشقت کرتا ہے، بنا کسی مقصد کہ، ہماری زندگی کا کوئی مقصد نھیں ہے، اہداف کاروبار / زندگی کے ہر پہلو کا حصہ ہیں اور وہ سمت ، محرک ، ایک واضح توجہ ، اور اہمیت کو واضح کرنے کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ مقصد کا تعین کرنا کافی مشکل کام ہے لیکن آج کے اس ترقی یافتہ اور سائنسی دور   نے اس مشکل کام کو بھی آسان کر دیا ہے، آج کے اس مضمون میں، میں کچھ ایسی ٹپس شئیر کروں گا، جو آپ کو،آپ کا مقصد جاننے اور اس پر محنت کر کے حاصل کرنے میں مدد دیں گی،
سمارٹ گول ہمارے مقصد کو ایک سمت بخشتہ ہے اور اسے وقت کے جال میں ڈال کر ہمیں اپنے منزل تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے، 
اسمارٹ گول ہوتے ہیں

مخصوص: واضح ، صاف ،:

 ہمیں پتا ہوتا ہے کہ ہمیں کس شعبہ کو زندگی میں لے کے آنا ہے، مثلا ہمیں استاد بننا ہے  یہ ایک مخصوص گول/مقصد ہے ، جب ہم میٹڑک کے امتحان کو پاس کر لیتے ہیں تو اگر ہم نےیہ سوچ لیا اور اس بات تعین کر لیا، کہ ہم نے استاد بننا ہے ، تو ہماری تمام تر توجہ ہر اس پہلو پر ھوں گی ، ہر اس راستہ پر ھوں گی جو ہمیں استاد بنانے میں مدد گار ثابت ہو، چائے ہم ، بائیولوجی کے استاد بنیں، فزکس کے ، کمیسٹری کے، کمپیوٹر کے، یا کسی بھی سبجیکٹ کے،

پیمائش کے قابل: مخصوص معیار کے ساتھ جو مقصد کی تکمیل کی طرف آپ کی پیشرفت کی پیمائش کرتے ہیں: 


اس سے مراد یہ کہ آپ کا گول پیمائش کے قابل ہو، میں پھر سے یہاں استاد کی مثال لوں گا، اگر آپ استاد بننا چاہتے ہیں، تو آپ کو ہر اس قدم کی پیمائش کرنی ہو گی جو اس منزل کو جاتا ہے، مثلا ، آپ کو انٹرمیڈیٹ میں کون سی سبجیکٹ رکھنے ھوں گے، کتنی محنت کرنی ھوگی، دن میں کتنی دیر تک پڑھنا ھو گا،  یہ سب چیزیں پیمائش میں آتی ہیں، 

قابل حصول: قابل حصول اور حصول ناممکن نہیں: 

اپ کی زندگی کا مقصد ایسا ہو، جس کو حاصل کیا جا سکتا ہو، مثال کے طور استاد بننا ، ایک ایسا مقصد جو کے قابلِ حصول ہے، لیکن اگر آپ  یہ چاہتے ہیں کہ ناسا(NASA)میں ایک سائنسدان کی نوکری حاصل کریں ، تویہ کافی مشکل ہو گا،

حقیقت پسندانہ: رسائ کے قریب ، حقیقت پسندانہ اور آپ سے متعلق:

مقصد ہمیشہ ایسا ھونا چائیے جسے حاصل کرنےا ور اس کے لیے محنت کرنے میں آپ کو مزہ آئے رات کے تین بجے ہو یا صبح کے 4 وہ کام کرنے میں آپ کو کوئی پریشانی نھیں ھونی چائے، میں ایک استاد بھی ہوں اور ایک گرافک ڈیزائنر بھی ہوں ، میں رات کو تین بجے اٹھ کے بھی کام کرتا ہو صبح 4 بجے بھی ، مجھے مزاہ آتا ہے کام کرنے میں،

بروقت: واضح طور پر متعین ٹائم لائن کے ساتھ ، جس میں ایک شروعاتی تاریخ اور ایک ہدف کی تاریخ بھی شامل ہے۔ مقصد عجلت پیدا کرنا ہے۔ 


آپ کو یہ پتا ہونا چائیے کے آپ کا مقصد کی شروعاتی تاریخ اور آخری تاریخ کیا ہے،  میں جب گرافکس ڈیزائنگ کا کورس کیا، تو جب میں اس کو شروع کیا، مجھے پتا تھا کہ یہ اتنا مہینوں بعد ختم ہو جائے گا، اور میں اتنے میہنوں بعد اپنا کام شروع کر سکوں گا،
 

اسمارٹ گول (SMART)ایک ایسے تکنیک ہے جو آپ کو اپنا گول یا زندگی کا مقصد جاننے میں مدد کرے گی
کیوں یہ اپ کو بتاتی ہے کہ، مقصد واضح ہونا چائیے ، مطلب اس میں کوئی شک کی کنچائش نھیں ہونی چائیے، اس کو ہیمائش کیا جا سکے، مطلب یہ اتنے سالوں میں میرا یہ مقصد پورا ہو گا،  یہ قابلِ حصول ہو، مطلب یہ کے، آپ اس کو حاصل کر سکتے ہوں ،مثال کے طور استاد بننا ، ایک ایسا مقصد جو کے قابلِ حصول ہے، لیکن اگر آپ  یہ چاہتے ہیں کہ ناسا(NASA)میں ایک سائنسدان کی نوکری حاصل کریں ، تویہ کافی مشکل ہو گا، برقت، مطلب ، مقصد ایسا ہونا چائیے جس کو بروقت حاصل کیا جا سکے، 

اگلے مضمون میں ہم سیکھیں گے،

 مہارتیں، جو آپ میں جوش اور حروش بھر دیں
اور ساتھ میں ہم سیکھیں گے،

کیسے نئے مہارتیں سکیھیں،؟






تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

what is digital marketing, eCommerce, virtual assistant,

how to succeed in freelancing, freelancing vs office employee life

The role of YouTube in learning freelancing, How to keep your skills up to date، learn freelancing