مضمون نمبر 4/سبق نمبر 4
ہمیں کیسے خود کو ایک ترتیب اور نظم و ضبظ میں رکھنا ہے، اور کون کون سے وہ عوامل ہیں جو ہمیں نظم وضبط میں رکھنے میں مدد دیں گے،
نظم و ضبط ایک ایسی مشق ہے ، جس پر ہماری کامیابی کا انحصار ہے ،اور ایک وجہ بھی، جس کی وجہ سے ہمیں اشرف المخلوقات کہا گیا، کیوں انسان ہی واحد ایسی ذہین مخلوقِ خالق ہے جو نظم و ضبط کو اختیار کرتی ہے اور اس پر با قاعدگی سے عمل پیرا ہوتی ہے ۔ باقی شعبوں کو لے کر فری لانسنگ میں کامیاب ہونے کے لیے نظم و ضبط کا ہونا بہت ضروری ہے، جب تک ہم ایک پلان نھیں بنائیں گے کسی منزل کا تعین نھیں کریں گے تو کامیاب کسیے ہوں گے، کیسے پتا چلا گا ہمیں جانا کدھر ہے، اور جدھر جانا کیسے جانا ہے، نظم و ضبط کے حوالے یہ کچھ نقطے ہیں جو آپ کے کافی کام آ سکتے ہیں ، انھیں ہمیشہ یاد رکھیں اور عمل کریں،
اپنی طاقت کو پہچانے:
یہاں اپنی طاقت کو پیچانے کا مطلب یہ نھیںہے کہ ، آپ کتنے جسمانی لحاظ سے طاقت ور ہیں ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کے آپ زہنی لحاظ سے کتے طاقت ور ہیں کسی کام کو کتنے عمدہ طریقے اور لگن کے ساتھ کر سکتے ہیں، اتنا ہی کام لینا جتنا آسانی سے ہو سکتا ہو، یہ نا ہو پیسے کی لالچ میں آپ پروجیکٹ پر پروجیکٹ لیتے رہیں اور مکمل ایک بھی نا کر پائیں اسےآپ کی پرفائل پر بھی برا اثر پڑے گا اور ملک کا نام بھی بدنام ہو گا، لہذا اتنا ہی کام لیں جتنا آپ آسانی سے کر سکیں،
فتنہ سے بچیں:
یہاں فتنہ سے مراد کسی بھی قسم سے مشکل اور آرمائش سے بچنا، چونکہ فری لانسنگ کی دنیا ،انٹرنیٹ کی دنیا اس میں ،دھوکے باز بھی ملتے ہیں، کچھ ایسے لوگ بھی ملتے ہیں، جو کام تو کرواتے ہیں لیکن پیسہ نھیں دیتے اور ہم مشکل میں پڑ جاتے ہیں ، کیونکہ ہم کئی گھنٹے کام کرنے کے بعد اگر پیسے نا ملیں تو بندہ مایوس ہو جاتا ہے، لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نھیں میں اپ کو ایک ،ایک بات اسان اور تفصیلی سمجاؤں گا، تا کہ اپ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،
خود کو محنت کا عادی بنائیں:
جب تک آپ خود کو وقت کی بندش میں باندھیں گے نھیں ، آپ کام نھیں کر سکتے ، خود کو کام کرنے کا عادی بنائیں تا کہ آپ کی زندگی آسان ہو، کیوں کہ فری لانسگ میں کچھ پرجیکٹس ایسے ہوتے ہیں جن کو رات بھر کرنے کے باوجود بھی کام مکمل نھیں ھوتا اور کلائنٹ کو تو اپنا کام چائیے ہوتا ھے، اگر ایک بار کلائنت غیر مطمئن ھو کہ اپ کی پروفائل پر منفی ریٹنگ چھوڑ گیا تو یہ سمجھ لیں ، کہ آپ بربادی کی طرف چلے گے، کیوں کے منفی ریٹنگ کے بعد اپ کے پاس کوئی بھی کلائنٹ نھیں ائے گا کام کروانے، تو میرے آپ سے درخواست ہے کہ کام چوری کا مظاہرہ مت کجیے گا،
ایمانداری اورلگن سے کام کرنا:
ایمانداری اور لگن دو ایسے ہتھیار ہیں جو کبھی بھی اپ کو نا کام نھیں ھونے دیتے ، لگن سے کام میں جان آتی ہے اور ایمانداری سے خود اعتمادی بڑھتی ہے۔ ایماندار بندہ کبھی بھی گبھراتا نھیں ہے، اور ہمشہ صبر کے ساتھ کام لے کر اپنے منزل کی طرف رواں دواں رہتا ہے، تو ایمانداری کو اپنے ایمان کا حصہ بنا لیں، یقین جانیں بہت ہی پر سکون طریقہ سے کام بھی ہو گا اور زندگی بھی گزرے گی،
راستوں اور منزل کا تعین:
یا بہت ہی ضرور کام ہے، کہ ہم کدھر جا ریےہیں اور کیون جا رہے ہیں،میں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھی تا کہ میں اپنا ادارے کی ایڈورٹائزنگ اچھے سے کر سکوں، میں نے گرافک ڈیزائنگ سیکھی تا کہ میں اپنے ویب سائٹ خود ڈیزئن کر سکوں، میں نے ورڈپریس سیکھ تا کہ وئب سائٹ خود بنا سکوں، ایس سی او سیکھی، اور لوگوں کی حدمت بھی، زندگی میں ، اگر اپ لوگوں کو آسانی دینے کے سوچیں گے تو وہ آپ کی ہی آسانی کا ساماں ہو گا، ہمیشہ مسائل کو حل کریں تا کہ لوگ آپ کے پاس آئیں،،
اج کے مضموں میں بس اتنا ہی، انشاءاللہ پھر ملیں گے کسی اور مضموں کہ ساتھ ، جس میں ، میں اپ کو فری لانسنگ کا کوئی اور موضوع پر بات کروں گا،اور اسے اچھے سے سیکھنے کی کوشش کریں گے،
تب تک کے لیے اللہ حافظ
#freelaning #Organizeyourself #behounest #workhard #learnfreelancingwithrashid #freelancing_with_rashid
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں